歌词

اے دل، کسی کی یاد میں ہوتا ہے بے قرار کیوں؟
جس نے بھلا دیا تجھے، اس کا ہے انتظار کیوں؟

وہ نہ ملے گا اب تجھے جس کی تجھے تلاش ہے
راہوں میں آج بے کفن تیری وفا کی لاش ہے
یہ تو ذرا بتا مجھے، تو نے کیا تھا پیار کیوں؟
اے دل، کسی کی یاد میں ہوتا ہے بے قرار کیوں؟

歌词在下面...

不想看到广告?马上升级

آنسو جو ہیں رُکے ہوۓ، ہنس کہ اِنہیں بہا بھی دے
جتنے ہیں داغ پیار کے، رو کر انہیں مٹا بھی دے
تو نے ہے پھر بنا لیا غم کو گلے کا ہار کیوں؟
اے دل، کسی کی یاد میں ہوتا ہے بے قرار کیوں؟

آۓ گی تجھ میں روشنی اب نہ کسی کے نام سے
تو وہ دیا ہے، میرے دل، جو کہ بجھا ہو شام سے
پھوٹے گی پھر کوئ کرن، تجھ کو ہے اعتبار کیوں؟
اے دل، کسی کی یاد میں ہوتا ہے بے قرار کیوں؟
جس نے بھلا دیا تجھے، اس کا ہے انتظار کیوں؟

Writer(s): Salim Raza

不想看到广告?马上升级

API Calls

从 Spotify 记录音乐?

将您的 Spotify 帐户连接到您的 Last.fm 帐户,通过任何设备或平台上的任何 Spotify 应用记录您所听的一切内容。

连接到 Spotify

关闭