歌词

دل بھی کرتا ہے یاد چھپ کے تجھے
نام لیتی نہیں زباں تیرا
کس سے پوچھوں گا میں خبر تیری؟
کون بتلائے گا نشاں تیرا؟

تیری رسوائیوں سے ڈرتا ہوں
جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

歌词在下面...

不想看到广告?马上升级

حالِ دل بھی نہ کہہ سکا گرچہ
تُو رہی مدتوں قریب مرے
تُو مجھے چھوڑ کر چلی بھی گئی
تُو مجھے چھوڑ کر چلی بھی گئی
خیر، قسمت مِری، نصیب مِرے

اب میں کیوں تجھ کو یاد کرتا ہوں
جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
اب میں کیوں تجھ کو یاد کرتا ہوں
جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

وہ زمانہ تری محبت کا
وہ زمانہ تری محبت کا
ایک بھولی ہوئی کہانی ہے
کس تمنا سے تجھ کو چاہا تھا
کس محبت سے ہار مانی ہے

اپنی قسمت پہ ناز کرتا ہوں
جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
اپنی قسمت پہ ناز کرتا ہوں
جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

کوئی پرسانِ حال ہو تو کہوں
کوئی پرسانِ حال ہو تو کہوں
کیسی آندھی چلی ہے تیرے بعد
دن گزارا ہے کس طرح میں نے
رات کیسے ڈھلی ہے تیرے بعد

روز جیتا ہوں، روز مرتا ہوں
جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
روز جیتا ہوں، روز مرتا ہوں
جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

Writer(s): Rashid Atre

不想看到广告?马上升级

API Calls

从 Spotify 记录音乐?

将您的 Spotify 帐户连接到您的 Last.fm 帐户,通过任何设备或平台上的任何 Spotify 应用记录您所听的一切内容。

连接到 Spotify

关闭